Sunday 19 March 2017

جنرل پریکٹس



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات(9)
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
اعصابی تکالیف
بیخوابی
کیمو میلا : بچوں میں بے چینی غصہ اور چڑ چڑاپن ، بچہ مسلسل روتا اور ضد کرتا ہے چاہتا ہے کہ بس اسے اٹھائے اٹھائے پھریں ۔
کافیا کروڈا: اعصابی ہیجان ، خیالات کا ہجوم ، افسردگی اور بے چینی۔
کالی فاس: شدید تھکن، پریشان یا جذباتی ہیجان کے باعث بے خوابی۔
اگنیشیا: جذباتی تکالیف ، غم صدمے اور مایوسی اور نا امیدی کے باعث بے خوابی ۔
آرسینک البم : بے خوابی جبکہ مریض بے چین و بیقرار ہو ، خوف ، ذہنی طور پر شدید مضطرب اور مایوس ہو۔
اعصابی تھکاوٹ
آرسینک البم: ڈر خوف پریشانی ، اضطراب اور سرد مزاجی ۔ تازہ ہوا کی خواہش۔
ایکینیشیا: تمام اعضاءمیں تھکن اور دکھن ۔
الٹرس فیری نوسا: خاتون ہر وقت تھکی ماندی لیٹے رہنا چاہے۔


No comments:

Post a Comment