Tuesday 21 March 2017

آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں



میں تلخئی حالات سے گھبرا کے پی گیا                          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غم کی سیاہ رات سے گھبرا کے پی گیا
اتنی دقیق شے کوئی کیسے سمجھ سکے                        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یزداں کے واقعات سے گھبرا کے پی گیا
چھلکے ہوئے تھے جام ، پریشاں تھی زلف یار       ۔۔۔۔۔۔کچھ ایسے حادثات سے  گھبرا کے پی گیا
میں آدمی ہوں کوئی فرشتہ نہیں حضور             ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آج اپنی ذات سے گھبرا کے پی گیا
کانٹے تو کانٹے ہیں انکا گلہ ہی کیا                       ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا
ساغر وہ کہہ رہے تھے پی لیجیے حضور                ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کی گزارشات سے گھبرا کے پی گیا

جنرل پریکٹس۔1



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات(1)
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
سر درد
بیلا ڈونا : یکدم شروع ہونے والا سر درد ، سر میںبھاری پن ،سر گرم، آنکھیں اور چہرہ سرخ۔ مریض روشنی ، شور و غل اور حرکت سے بہت حساس ۔
جیلسیمیم: سر درد ، جیسے سر کے گرد کس کر پٹی بندھی ہوئی ہو ، غنودگی اور چکر ۔
کالی بائکروم : نزلہ زکام کے باعث سائنس میں سوزش اور سر درد ، ناک سے گاڑہی چپکنے والی رطوبت کا اخراج ، جو خارج کرتے وقت تار کی طرح لٹک جائے ۔
لیکسس : سر کی بائیں جانب درد ، گرمی سے اور نیند کے دوران بڑہے ، تنگ کپڑے برداشت نہ ہوں۔
نیٹرم میور : مائیگرین ، سر میں بھرا ، یک طرفہ سر درد سر درد گرمی اور دھوپ سے بڑہے ۔ سر درد ، قبض اور پیاس جب یہ تینوں علامات یکجا ہوں ۔
نکس وامیکا : غذائی بے اعتدالیوں سے ہونے والا سر درد
تھوجا : سر درد ، دماغ میں ناخن گھسیڑے جانے کا ا حساس۔
سر درد جسے کس کر پٹی باندھنے سے افاقہ ہو۔ پلسٹیلا۔ارجنٹم نائٹ
سر درد کو ڈھانپنے، گرمی پہنچانے سے افاقہ۔ سلیشیا
مندجہ پالا دونوں کیفیات مینگینم
کس کر پٹی باندھنے اور ٹھنڈے پانی سے دھونے سے افاقہ۔ ایپس
دھوپ اور گرمی سے سردرد نیٹرم کارب۔گلونائن۔ لیکسس
کمی خون والی طالبات کا سر درد

´ کلکیریا فاس۔ نیٹرم میور
دماغی کام کاج سے سر درد۔ نیٹرم کارب۔ ایسڈ فاس۔ پکرک ایسڈ

جنرل پریکٹس۔2



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات(2)
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
گلے کی دکھن :
بیلا ڈونا : حلق خشک ، پر درد ،سرخ ، گلا تنگ محسوس ہو ، خراش ، پانی پینے سے اضافہ
ڈروسرا : آواز بیٹھی ہوئی ، گلا کھردرا ، خشک ، ، رال زیادہ پیدا ہو ، لیٹنے سے اضافہ ۔
لیکسس: گلے میں بائیں جانب تکلیف ، گلے کے گرد تنگ کالر ، مفلر برداشت نہ ہو ، اس سے سانس میں گھٹن محسوس ہو ، نگلنے سے دکھن زیادہ ۔
لائکو پوڈیم : داہنی جانب دکھن ، یا تکلیف دائیں جانب شروع ہو کر بائیں جانب بڑہے ، گرم اشیاءپینے سے ریلیف محسوس ہو ۔
مرکیوریس : پسینے اور سانس سے بدبو آئے ، رال زیادہ بنے اور شدید پیاس :
فائٹولکا : گلا سیاہی مائل سرخ ، کھردرا محسوس ہو ، نگلنے سے درد ۔ سارے جسم میں دکھن۔
نزلہ زکام ٹھنڈ لگ جانا:
ایکونائٹ: خشک سرد موسم میں اچانک شدید نزلہ زکام بخار وغیرہ۔
ایلیم سیپا؛چھینکیں ، زکام ناک سے جلندار اور آنکھوںسے سادہ پانی کا اخراج ، آنکھیں سرخ، گرم بند جگہ پر اضافہ۔
آرسینیکم:چھینکیں ، زکام ۔ آنکھوںمیں جلن ، سردی ، نقاہت اور بے چینی۔
بیلا ڈونا: جسم گرم محسوس ہو ، چہرہ اور آنکھیںسرخ ، اچانک زکام کا حملہ ۔ شور اور روشنی سے حساسیت۔
برائیاونیا :سردی ، نزلہ زکام سر اور جسم میں درد ، سستی خشک کھانسی ، سینے میں جکڑن، مریض چڑچڑا ، حرکت سے نفرت۔
یوپیٹوریم پرف: زکام کے ساتھ سارے اعضاءاور مسلز میں درد۔
جیلسیمیم: سستی غنودگی اور تھکن ، سر میں ہلکا ہلکا درداور بھاری پن، اعضاءکا کانپنا،
خصوصاٍ جب موسم گرما میں ٹھنڈ لگنے سے نزلہ زکام ہو جائے۔
کالی سلف :
چھاتی میںؓ بلغم گڑ گڑائے، زرد رنگ کی بلغم
مرک وائیوس: چھینکیں ، چھیل دینے والی رطوبت ، منہ میں چھالے ، پسینہ اور سانس بدبو دار۔

جنرل پریکٹس۔3


جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات
.ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
کھانسی اور برونکائیٹس :
انٹم تارٹ : کھانسی بلغم کی کھڑ کھڑاہٹ ، مریض بلغم نکال نہ سکے ، پسینہ اور غنودگی ، زبان پر سفید میل کی تہہ۔
برائی اونیا : خشک کھانسی کھانے پینے اور حرکت سے اضافہ ۔ سینے میں جکڑن اور درد ، مریض چڑ چڑا اور تنہائی پسند، زبان پر سفید یا بران خشک میل کی تہہ اور پیاس۔
ڈروسرا ؛ تشنجی یا کالی کھانسی ، آواز بیٹھ جائے ۔ لیٹنے اور رات کے وقت اضافہ ۔ مریض کھانستے کھانستے بے حال ہو جائے ، سانس رکنے لگے ۔
ڈلکا مارا :سرد مرطوب موسم میں بلغمی کھانسی ۔ پیلی ، گاڑہی بلغم بکثرت نکلے آواز بیٹھ جائے ؛ کالی میور : برونکائٹس ۔ زبان پر سفید یا سلیٹی مائل میل کی تہہ، سفید بلغم کا اخراج


نیٹرم سلف : زردسبزی مائل گاڑہی تار دار بلغم کا اخراج

فاسفورس ۔ خشک جلندار کھانسی ۔ بولنا مشکل ، ٹھنڈی ہوا میں اضافہ ، ٹھنڈے پانی کی پیاس
سپونجیا: خشک بھونکنے والی کھانسی ، کھانے پینے سے کمی ۔
بیلا ڈونا: حلق میں خشکی ، کھردرا پن اور سرخی اور خشک تنگ کرنے والی کھانسی۔
بخار
ایکو نائٹ: خشک سرد موسم میں اچانک شدید ترین بخار ، مریض کو خوف کہ وہ مر جائے گا۔
یوپیٹوریم پرف: ملیریائی طرز کا بخار ۔ شدید سردی پھر پیاس ، اعضاءاور مسلز میں شدید دکھن ۔
جیلسی: سستی ،غنودگی ،چکر، مدہوشی چلتے وقت لڑکھڑائے۔
سلفر: مسلسل تیزبخار جو اترنے کانام نہ لے ، جسم خشک ، گرم ہاتھ پان سے آگ نکلتی محسوس ہو ۔
بیلا دونا: سر گرم ، ہاتھ پاں ٹھنڈے ، ورمی اور سوزشی بخار۔
برائی اونیا: سر اور جسم میں درد، منہ خشک، قبض اور شدید پیاس۔ ہلکا ہلکا پسینہ، حرکت سے نفرت۔
رسٹاکس: سرد گرم ہو جانے ، بھیگ جانے سے بخار یا ٹائیفائیڈ، بے چینی ، بیقراری، اور اعضاءمیں اکڑا اور درد۔
آرسینک البم: سردی ۔ ذہنی اور اعصابی بیچینی، بار بار گھونٹ دو گھونٹ پانی کی طلب۔
مرکسال: بکثرت بدبو دار پسینے اوررال، کبھی سردی کبھی گرمی۔
پلسٹیلا: سردی لیکن کھلی ہوا کی طلب ، منہ خشک ، پیاس کا فقدان ۔ شام کو اضافہ
ہے فیور: الرجک زکام اور بخار :
ایلیم سیپا : ناک سے خراشدار اور آنکھوں سے سادہ رطوبت کا اخراج ، بند کمرے میں اضافہ
ڈلکا مارا : سرد مرطوب موسم میں بیماری کا حملہ ۔ سردی اور رات کے وقت اضافہ ، پیلی گاڑھی بلغم کا بکثرت اخراج ۔
یو فریزیا: آنکھوں سے خراشدار اور ناک سے سادہ رطوبت کا اخرا ج ۔
کالی بائکروم : نہائت لیسدار پیلی سی رطوبت کا اخراج ۔ ناک کی جڑ میں بندش۔
سائنو سائٹس کی علامات ۔
دمہ:
اپیکاک : چھاتی جکڑی ہوئی ، شدید کھانسی اور متلی ۔
نیٹرم سلف: مرطوب موسم میں دمہ ، خصوصاً بچوں میں ، بیماری کا حملہ عموماً سر میں ہوا لگنے سے ۔چھاتی میں بلغم کی کھڑکھڑاہٹ ۔
سپونجیا : ساں ساں کی آوازیں ۔ خشک بھونکنے والی کھانسی ، گرم پانی پینے سے افاقہ ٹھنڈی ہوا میں اضافہ ۔