Tuesday 21 March 2017

جنرل پریکٹس۔1



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات(1)
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
سر درد
بیلا ڈونا : یکدم شروع ہونے والا سر درد ، سر میںبھاری پن ،سر گرم، آنکھیں اور چہرہ سرخ۔ مریض روشنی ، شور و غل اور حرکت سے بہت حساس ۔
جیلسیمیم: سر درد ، جیسے سر کے گرد کس کر پٹی بندھی ہوئی ہو ، غنودگی اور چکر ۔
کالی بائکروم : نزلہ زکام کے باعث سائنس میں سوزش اور سر درد ، ناک سے گاڑہی چپکنے والی رطوبت کا اخراج ، جو خارج کرتے وقت تار کی طرح لٹک جائے ۔
لیکسس : سر کی بائیں جانب درد ، گرمی سے اور نیند کے دوران بڑہے ، تنگ کپڑے برداشت نہ ہوں۔
نیٹرم میور : مائیگرین ، سر میں بھرا ، یک طرفہ سر درد سر درد گرمی اور دھوپ سے بڑہے ۔ سر درد ، قبض اور پیاس جب یہ تینوں علامات یکجا ہوں ۔
نکس وامیکا : غذائی بے اعتدالیوں سے ہونے والا سر درد
تھوجا : سر درد ، دماغ میں ناخن گھسیڑے جانے کا ا حساس۔
سر درد جسے کس کر پٹی باندھنے سے افاقہ ہو۔ پلسٹیلا۔ارجنٹم نائٹ
سر درد کو ڈھانپنے، گرمی پہنچانے سے افاقہ۔ سلیشیا
مندجہ پالا دونوں کیفیات مینگینم
کس کر پٹی باندھنے اور ٹھنڈے پانی سے دھونے سے افاقہ۔ ایپس
دھوپ اور گرمی سے سردرد نیٹرم کارب۔گلونائن۔ لیکسس
کمی خون والی طالبات کا سر درد

´ کلکیریا فاس۔ نیٹرم میور
دماغی کام کاج سے سر درد۔ نیٹرم کارب۔ ایسڈ فاس۔ پکرک ایسڈ

No comments:

Post a Comment