Tuesday 21 March 2017

جنرل پریکٹس۔3


جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات
.ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
کھانسی اور برونکائیٹس :
انٹم تارٹ : کھانسی بلغم کی کھڑ کھڑاہٹ ، مریض بلغم نکال نہ سکے ، پسینہ اور غنودگی ، زبان پر سفید میل کی تہہ۔
برائی اونیا : خشک کھانسی کھانے پینے اور حرکت سے اضافہ ۔ سینے میں جکڑن اور درد ، مریض چڑ چڑا اور تنہائی پسند، زبان پر سفید یا بران خشک میل کی تہہ اور پیاس۔
ڈروسرا ؛ تشنجی یا کالی کھانسی ، آواز بیٹھ جائے ۔ لیٹنے اور رات کے وقت اضافہ ۔ مریض کھانستے کھانستے بے حال ہو جائے ، سانس رکنے لگے ۔
ڈلکا مارا :سرد مرطوب موسم میں بلغمی کھانسی ۔ پیلی ، گاڑہی بلغم بکثرت نکلے آواز بیٹھ جائے ؛ کالی میور : برونکائٹس ۔ زبان پر سفید یا سلیٹی مائل میل کی تہہ، سفید بلغم کا اخراج


نیٹرم سلف : زردسبزی مائل گاڑہی تار دار بلغم کا اخراج

فاسفورس ۔ خشک جلندار کھانسی ۔ بولنا مشکل ، ٹھنڈی ہوا میں اضافہ ، ٹھنڈے پانی کی پیاس
سپونجیا: خشک بھونکنے والی کھانسی ، کھانے پینے سے کمی ۔
بیلا ڈونا: حلق میں خشکی ، کھردرا پن اور سرخی اور خشک تنگ کرنے والی کھانسی۔
بخار
ایکو نائٹ: خشک سرد موسم میں اچانک شدید ترین بخار ، مریض کو خوف کہ وہ مر جائے گا۔
یوپیٹوریم پرف: ملیریائی طرز کا بخار ۔ شدید سردی پھر پیاس ، اعضاءاور مسلز میں شدید دکھن ۔
جیلسی: سستی ،غنودگی ،چکر، مدہوشی چلتے وقت لڑکھڑائے۔
سلفر: مسلسل تیزبخار جو اترنے کانام نہ لے ، جسم خشک ، گرم ہاتھ پان سے آگ نکلتی محسوس ہو ۔
بیلا دونا: سر گرم ، ہاتھ پاں ٹھنڈے ، ورمی اور سوزشی بخار۔
برائی اونیا: سر اور جسم میں درد، منہ خشک، قبض اور شدید پیاس۔ ہلکا ہلکا پسینہ، حرکت سے نفرت۔
رسٹاکس: سرد گرم ہو جانے ، بھیگ جانے سے بخار یا ٹائیفائیڈ، بے چینی ، بیقراری، اور اعضاءمیں اکڑا اور درد۔
آرسینک البم: سردی ۔ ذہنی اور اعصابی بیچینی، بار بار گھونٹ دو گھونٹ پانی کی طلب۔
مرکسال: بکثرت بدبو دار پسینے اوررال، کبھی سردی کبھی گرمی۔
پلسٹیلا: سردی لیکن کھلی ہوا کی طلب ، منہ خشک ، پیاس کا فقدان ۔ شام کو اضافہ
ہے فیور: الرجک زکام اور بخار :
ایلیم سیپا : ناک سے خراشدار اور آنکھوں سے سادہ رطوبت کا اخراج ، بند کمرے میں اضافہ
ڈلکا مارا : سرد مرطوب موسم میں بیماری کا حملہ ۔ سردی اور رات کے وقت اضافہ ، پیلی گاڑھی بلغم کا بکثرت اخراج ۔
یو فریزیا: آنکھوں سے خراشدار اور ناک سے سادہ رطوبت کا اخرا ج ۔
کالی بائکروم : نہائت لیسدار پیلی سی رطوبت کا اخراج ۔ ناک کی جڑ میں بندش۔
سائنو سائٹس کی علامات ۔
دمہ:
اپیکاک : چھاتی جکڑی ہوئی ، شدید کھانسی اور متلی ۔
نیٹرم سلف: مرطوب موسم میں دمہ ، خصوصاً بچوں میں ، بیماری کا حملہ عموماً سر میں ہوا لگنے سے ۔چھاتی میں بلغم کی کھڑکھڑاہٹ ۔
سپونجیا : ساں ساں کی آوازیں ۔ خشک بھونکنے والی کھانسی ، گرم پانی پینے سے افاقہ ٹھنڈی ہوا میں اضافہ ۔

No comments:

Post a Comment