Tuesday 21 March 2017

جنرل پریکٹس۔4



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات۔4

ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
ہڈیوں اور مسلز کی تکالیف
آرتھرائیٹس رہیوما ٹزم
برائی اونیا : جوڑوں میں سختی ، جوڑ چھونے سے اور حرکت سے درد کریں،
کلکیریا فاس : جوڑوں میں سردی یا سر سراہٹ کا احساس
فیرم فاس : جوڑ متورم ، نرم سوجن ، حرکت سے اضافہ ٹھنڈی ٹکور سے ریلیف ۔
رہسٹاکس : آرام سے اضافہ ، اعضاءکو اوپر اٹھانے سے افاقہ ۔
کمر درد
کلکیریا فلور :چھوٹی کمر میں درد ، چلنے پھرنے سے افاقہ ۔
سبائنا : چھوٹی کم سے پیٹ کے نچلے حصے تک گولای

¿ میں درد خصوصاً حیض کی تکالیف کے ساتھ ۔
رسٹاکس: آرام کرنے کے بعد تکلیف شدید، حرکت سے کمی ، حرارت سے کمی۔
کڑل پڑنا : تشنجی دردیں
کاکولس انڈیکا : حیض پردرد ، شدید کمزوری
کالو سینتھس: پیٹ درد جو دہرا ہونے پر مجبور کردے ۔
میگ فاس : گرمی دبا اور دہرا ہونے سے افاقہ ۔
چوٹ ۔ حادثات
آرنیکا : مسلز کی چوٹ اور دکھن کی پہلی کنفرم دوا ۔ چوٹ لگنے سے نیل پڑجائے۔
بیلس پرینس: موچ آنا ، بل پڑنا جسکے ساتھ متاثرہ مقام پر دکھن اور درد ہو ۔
ہائپریکم : جب چوٹ جسم کے ایسے حصے میں لگے جہاں اعصاب کی کثرت ہے ۔ درد دور تک پھیلے ، چھونے سے ذکی الحسی ۔
روٹا : جب حادثے یا چوٹ لگنے سے سارا جسم ، جوڑ ، ہڈیاں اور رباط بری طرح دکھیں ، یا ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہو ۔ لیٹنے سے اور سردی سے اضافہ ہو ۔ آرنیکا کے بعد اسکا استعمال مفید ہے ۔
عضلات اور جوڑوںکا درد۔ رباطوں میں سوزش ۔ پٹھا کھنچ جانا۔ موچ ؛ اعضاءکو کھینچنے تاننے ، زیادہ محنت مشقت وغیرہ سے تکالیف
آرنیکا : مسلز میں دکھن اور چوٹ لگنے کی پہلی کنفرم دوا ہے ۔
بیلس پرینس: جب چوٹ گہری لگی ہو ، گہری بافتوں میں دکھن اور درد ہو ۔
فائٹولکا : تمام مسلز میں سختی ،دکھن اور بے چینی ۔
روٹا تمام اعضاء ، جوڑ ، ہڈیاں اور رباط بری طرح دکھیں ۔ لیٹنے سے اور سردی سے اضافہ ہو ۔ آرنیکا کے بعد اسکا استعمال مفید ہے ۔
شیاٹیکا ۔ عرق النسائ۔ لنگڑی کا درد
کالو سنتھس: بائیں جانب ۔ چوتڑ سے گھٹنے یا ایڑی تک درد۔
رسٹاکس: متاثرہ عضو کو ہلانے جلانے اور گرمی سے افاقہ اور سرد مرطوب موسم میں اضافہ ہو۔

No comments:

Post a Comment