Tuesday 21 March 2017

کلکیریا فاس۔1


کلکیریا فاس ۔پہلی قسط
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
کلکیریا فاس کے مریض کلکیریا کارب کی مانند سفید رنگت کے بجائے کسی قدر میلی سفید یا گہری گندمی رنگت والے ہوتے ہیں ۔جوانوں خصوصاً لڑکیوںکے چہرے سرخ سرخ ، پیلی پیپ والے کیلوں سے بھر جاتے ہیں ۔ اپنی حرکات و سکنات ، ظاہری شکل و صورت اور ذہنی کیفیات سے مریض بیمار طبع لگتا ہے ۔ کام کاج سے جی چراتا ہے ۔ تھکن کے مارے لیٹ جانا چاہتا ہے ۔ سرد مزاجی بھی کلکیریا کی نمایاں خصوصیت ہے ۔ ذرا سی ٹھنڈ سے مریض کی تکالیف بڑھ جاتی ہیں ۔ جسمانی کمزوری کے باعث بچے چلنا دیر سے سیکھتے ہیں ۔ یا دبلے پتلے اور کمزور ہوتے چلے جاتے ہیں ۔ ۔ ہڈیوں کی ناقص نشو و نما ۔ ہڈیاں پتلی اور کمزور اور آسانی سے ٹوٹ جانے والی ہوتی ہیں سرد مزاجی کے باوجود مریض کو کمرے کی گرمی اچھی نہیں لگتی ۔
وجوہات ۔ اسباب : causation: نشو و نما کی تیزی ، بوجھ اٹھانا ، سیڑھیاں چڑہنا ، تعلیم و تعلم کا بوجھ ، جنسی بے اعتدالی ، یا کثرت جماع ، غم و صدمات ، ناکامئی عشق و محبت ۔ برے خبر کے بد اثرات ۔ فسچولا کے آپریشن کے بعد کی تکالیف ، اور بھیگ جانا ۔

No comments:

Post a Comment