Sunday 19 March 2017

جنرل پریکٹس



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات۔8

ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
دقت حیض
کاکولس انڈیکا : اینٹھن دار درد ۔ چکر اور ڈگمگانا اور شدید کمزوری ، حیض زیادہ اور گہرے رنگ کا ۔
کافیا کروڈا: مریضہ پر جوش ، ہیجان زدہ ۔ حیض میں لمبے لمبے گہرے رنگ کے لوتھڑے ، لیٹنے سے افاقہ ۔
میگ فاس : تشنجی درد ، گرمی سے اور دہرا ہونے سے افاقہ ۔
سیپیا: حیض پر درد ، بے قاعدہ ۔ پیٹ میں بوجھل پن اور وزن ۔ گرم مقام پر بھی سردی کا احساس ، محنت مشقت سے افاقہ۔
سبائنا: کثرت حیض ، خون چمکدار سرخ ، درد چھوٹی کمر سے پیٹ کے نچلے حصے کے گرد پھیلتا ہے ۔
پلسٹیلا : حیض کم ۔ رک رک کر بہتا ہے ، پر درد۔ بے چینی اور بیقراری ، پیاس کا فقدان کھلی ہوا کی خواہش ، بند مقام پر گھٹن۔
سن یاس
لیکسس: گرمی کی لہریں ، سر درد ، سونے کے بعد طبیعت زیادہ خراب محسوس ہوتی ہے ۔
سیپیا : گرمی کی لہریں پھر ٹھنڈا پسینہ اور سردی کا احساس ، شدید تکان ۔ محنت مشقت سے بہتر۔

No comments:

Post a Comment