Sunday 19 March 2017

بچوںکی ادویات



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ استعمال کی ادویات -12

ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
بچّے
بچوں میں سوکھا پن :
جبکہ سوکھا پن نچلے اعضا ء سے شروع ہو اور اوپر کو بڑہے ابرو ٹینم ، لائکو۔ نیٹرم میور اور سورائنم میں سوکھا پن اوپر سے نیچے آتا ہے۔
بچے نیند میں ڈریں :
بچے سوتے سوتے اچانک ہڑ بڑا کر جاگ جاتے ہیں،چیختے چلاتے ہیں حواس باختہ دکھائی دیتے ہیں۔ لائکو پوڈیم۔ ایسکیولس
بچوں کا ہیضہ:
موسم گرما میں بچوں میں شدید قے اور اسہال، دودھ پینے کے بعد بچہ منہ بھر کے قے کردیتا ہے جسمیں کچھ جما ہوا اور کچھ پتلا سا دودھ نکلتا ہے، قے سے بچہ ندھال ہوکر غنودگی کی سی کیفیت میں چلا جاتا ہے کچھ دیر بعد طبیعت سنبھلتی ہے تو پھر دودھ پیتا ہے اور پھر قے کردیتا ہے، اسکے ساتھ پیلے سبزی مائل دست، چند ہی گھنٹوں میں آنکھیں دھنس جاتی ہیں، چہرہ زرد ہو جاتا ہے، ایتھوزا۔ ایتھوزا ایسے بچوں کی بد ہضمی کا علاج ہے جنہیں مائیں بار بار نہائت کم وقفے سے دودھ پلاتی رہتی ہیں
بد ہضمی:
ایسے بچے اور بڑے جو ہر وقت کچھ نہ کچھ کھاتے رہتے ہیں، ایتھوزا
بچوں کی نشو و نما سست ہو:
بچے بولنا دیر میں سیکھیں۔ نیٹرم میور، ہڈیون کی کمزوری کی وجہ سے چلنا دیر میں سیکھے۔ کلکیریا، دماغی نشو و نما کمزور، دماغی کمزوری کے باعث
بولنا چلنا دیر سے سیکھے، سبق یاد نہ کرسکے، اگاریکس
چڑ چڑے اور سڑیل بچے:
بد مزاج بچے، جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں، چھوا جانا پسند نہیں کرتے، کسی کو قریب نہیں آنے دیتے، اجنبیوں سے گھبراتے ہیں، انکی طرف ٹکٹکی باندھ کر دیہکھا جائے تو برا مناتے ہیں اگر ایسے بچے،نیند میں دانت پیستے ہوں، انہیں حالت نیند میں جھٹکے لگتے ہوں،آنکھ بار بار کھل جاتی ہو، ڈر اور گھبراہٹ کے ساتھ چیختے چلاتے اٹھ جاتے ہوں، خواب میں کتے،بلیاں اور جن بھوت نظر آتے ہوں، انکی ناک میں ہر وقت خارش رہتی ہو،بچے ناک میں انگلی گھسیڑے رہتے ہوں تو سائنا دیجیے۔

No comments:

Post a Comment