Sunday 19 March 2017

بچوں کی ادویات



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ استعمال کی ادویات-13
ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
بچے
بچوں میں دودھ کی قے۔
بچے دودھ پینے کی کے بعد دہی کی مانند پھٹکی دار قے کردیں تو یہ علامت ان ادویات میں نمایاں ہے سائنا، ایتھوزا ، انٹم کروڈ اور کلکیریا کارب۔ سائنا میں بچے کو بھوک بہت لگتی ہے اور اسہال ہوں تو نہائت بدبو دار اور پیچش نما ہوتے ہیں جسمیں سفید آنوئں ہو تی ہے جبکہ ایتھوزا میں بچہ دودھ پیتے ہی قے کر دیتا ہے اور نقاہت سے ندھال ہو جاتا ہے اسے عموماً قبض رہتی ہے
بچوں میں بھینگا پن:۔
پیٹ کے کیڑوں یا دیگر خرابیون کی وجہ سے ۔ سائنا
بچوں کا سوکڑا:۔
ابرو ٹینم، ایتھوزا، نیٹرم میور، کلکیریا کارب، سار سپریلا چوٹی کی دوائیں ہیں۔ ابروٹینم کا سوکھا پن ٹانگوں سے شروع ہو کر اوپر کے بدن کی طرف منتقل ہونے لگتا ہے۔ بچے سرد مزاج ہوتے ہیں۔ تکلیفیں ٹھنڈے اور بھیگے موسم میں بڑھتی ہیں۔ کلکیریا کا سوکڑا صرف ٹانگوں سے تعلق رکھتا ہے۔
کانچ نکلنا:۔
بچوں میں عموماً دستوں کے ساتھ کانچ نکلنا پایا جاتا ہے، پوڈو فائلم اسکی بہترین دوا ہے، یہ مبرز میں فالجی کمزوری پیدا کرتی ہے، دست اگر ریاح کے ساتھ، زرد رنگ کے یا سبزی مائل، مقدار میں زیادہ ہوں صبح کے وقت ان میں اضافہ ہو، اسکے ساتھ کانچ نکلے جو کہ شدید حالتوں میں کھانسنے یا چھینکنے سے بھی نکلے تو پوڈو یقینی دوا ہے۔
دانت نکالنے کے زمانے کی تکلیفات :۔پتلے پانی کے سے، زرد یا سبز دست، ریاح کے ساتھ، مبرز کی فالجی کیفیت، کانچ نکلنا،۔ صبح کے وقت اضافہ، رال بہتی ہے۔
مسوڑھوں میں سنسناہٹ اور جھنجھناہٹ :
بچے مسوڑھوں کو دبانے اور رگڑنے کی خواہش رکھتے ہیں، دانت پیستے ہیں، نیند میں کراہتے ہیں سر کو ادھر ادھر پٹختے ہیں۔ پوڈو
نوزائدہ بچوں کی ناف سے خون نکلنا ابروٹینم
بچے: رات بھر خوب سوئے، دن بھر چیختا چلاتا رہے لائکو

No comments:

Post a Comment