Sunday 19 March 2017

جنرل پریکٹس

جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ استعمال کی ادویات (10)
ہومیو پیتھک ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
بچوں کی تکالیف
دانت نکالنا
کیمو میلا: جسم گرم خصوصاً سر گرم۔ بچوں میں بے چینی غصہ اور چڑ چڑاپن، بچہ مسلسل روتا اور ضد کرتا ہے چاہتا ہے کہ بس اسے اٹھائے اٹھائے پھریں۔
سفر کی تکالیف
گاڑی وغیرہ میں سفر کے دوران چکر متلی اور کمزوری کاکولس انڈیکا۔ گھر کی یاد ستائے، پردیس میں بیمار ہو جائے کیپسیکم۔ پردیس مین قبض پلا ٹینا۔ لائکو
بواسیر
ہیما میلس: خونی یا بادی وریدیں پھولی ہوئیں، مقعد میں دکھن اور خارش۔
ایسیکیولس ہپ: کمر میں سختی اور درد، بیٹھ کر اٹھنا مشکل، مقعد میں جلن اور خشکی
نکسوامیکا: بادی بواسیر، بار بار پاخانے کی نامکمل حاجت۔ مقعد میں خارش رات کو زیادہ۔
نائترک ایسڈ: باسیر، فشر۔ مقعد میں درد، مریض پاخانے کے بعد درد کے مارے ٹہلتا ہے۔
سلفر: مقعد میں جلن اور خارش۔
دانت درد
پلانٹیگو یا کیمفر لگائیں
کان
سماعت میں دشواری، فقدان ۔ آلات سماعت کا فالج یا کمزوری، کان کی خرابی سے چکر، شنوائی میں کمی اور شور ۔ چینو پو ڈیم
موٹا، ڈل دماغ، جلدی امراض کا رجحان رکھنے والے مریض، جبکہ پر شور جگہوں پر کچھ بہتر سنائی دے ۔ گریفائٹ

مسوڑھوں میں انفیکشن: مسوڑھوں میں انفیکشن درد اور جلن کے ساتھ۔ سلفر
مسوڑھیدانتوں کو چھوڑ دیں، جبڑے کے عضلات کمزور پڑ جائیں، دانت ہلنے لگیں لیکن درد،جلن نہ ہو۔ سسٹس


No comments:

Post a Comment