Tuesday 21 March 2017

جنرل پریکٹس-6



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات۔6

ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان


بد ہضمی
آرسینیکم البم: باسی یا گلی سڑی غذا کھانے سے بد ہضمی۔ متلی ، ابکائیاں اور قے۔
کاربو ویج: تیزابیت، پیٹ ریاح سے تن جائے۔ ڈکار یا بدبودار ریاح سے قدرے افاقہ۔
چائنا: تیزابیت ، ہضم سست، تلخ ڈکار لیکن ریلیف محسوس نہ ہو۔حرکت سے افاقہ۔
ایکی نیشیا: سینے میں جلن ۔ متلی ۔ شدید تھکن کا احساس، لیٹنے سے بہتر محسوس کرے ۔ ٹھنڈی ہوا سے تکلیف۔
لائکوپوڈیم: ہضم سست ، گرم گرم خوراک اور مشروب سے بہتر۔
نکسوامیکا : غذائی بے اعتدالی، شراب نوشی، منشیات کا استعمال ۔ چڑے اور سڑیل ، جلد غصے میں آجانے والے لوگ بار بار پاخانے کی حاجت لیکن ہر بار تھوری سی مقدار میں پاخانہ خارج ہوتا ہے۔ پیٹ میں بے آرامی ،ریاح اور تشنجی درد۔
نیٹرم فاس: تیزابیت معدہ ، کھٹا ذائقہ ۔ زبان پر زرد سنہری میل ۔
تبخیر معدہ ، ریاح اور ڈکار
کاربو ویج : معدہ ریاح سے تن جائے ، بدبودار ریاح کا اخراج ۔ پیٹ کاتنا اور ریاح رات کے وقت شدید۔ڈکار آنے اور ریاح کے اخراج سے پیٹ کے تنا میں کمی ۔
چائنا : ریاح ، ڈکار جسکے ساتھ کڑوا سا پانی حلق کو چڑہے ۔ پیٹ کے تنا میں ڈکار آنے سے ریلیف نہ ہو ۔ حرکت اور دہرا ہونے سے افاقہ۔
لائکو پوڈیم: پیٹ میں گیس گڑ گڑائے ۔ اور انتریوں میں ادھر ادھر تنا۔
نکسوامیکا: چڑچڑے اور سڑیل ، جلد غصے میں آجانے والے لوگ بار بار پاخانے کی حاجت لیکن ہر بار تھوری سی مقدار میں پاخانہ خارج ہوتا ہے۔ پیٹ میں بے آرامی ،ریاح اور تشنجی درد۔

No comments:

Post a Comment