Tuesday 21 March 2017

جنرل پریکٹس۔5



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات۔5

ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
معدہ و امعاءکی تکالیف
پیٹ درد
کالوسنتھس:پیٹ درد جو دہرا ہونے پر مجبور کردے ۔
قبض:
لائکو پوڈیم ؛ پاخانے کی بے سود حاجت ۔ پاخانہ سخت اور چھوٹا۔
نکسوامیکا : چڑچڑے اور سڑیل ، جلد غصے میں آجانے والے لوگ بار بار پاخانے کی حاجت لیکن ہر بار تھوری سی مقدار میں پاخانہ خارج ہوتا ہے۔
پوڈو فائلم : کچھ دن سخت قبض پھر پتلے دست۔ قبض اور دست باری باری ہوتے رہتے ہیں
سلیشیا: پاخانہ خارج نہیں ہوتا واپس چڑھ جاتا ہے ۔ عموماً حیض سے قبل اور دوران قبض۔
اسہال ۔ دست۔پیچش
چائنا ؛ پتلے ،پانی سے پیلے پاخانے ۔
ڈلکا مارا سرد مرطوب موسم میں اچانک پتلے ، سبز دست ۔
پوڈوفائلم: پتلے، پیلے مقدار میںزیادہ ، ریاح کے ساتھ بغیر درد کے دست۔ اکثر قبض اور دست باری باری بھی ہوتے ہیں۔زیادہ تر صبح کے وقت آتے ہیں۔
سلفر: پاخانے کی حاجت علی الصبح مریض کو جاگنے پر مجبور کرتی ہے ۔ مقعد میں تشنجی سکڑن ۔
تھوجا: پانی سے پتلے دست جنکے ساتھ بے تحاشا ریاح ہوتی ہے ۔ کھانے کے بعد اضافہ۔
وریٹرم البم : بے تحاشا ، پتلے دست ، مریض نڈھال ، شدید نقاہت ، ٹھنڈے پسینے اور کڑل پڑنا۔
پیچش مروڑ خونی ہوں یا بلغمی نکس وامیکا اور مرکسال بار ی باری دیں۔
تبخیر معدہ ، ریاح اور ڈکار
کاربو ویج : معدہ ریاح سے تن جائے ، بدبودار ریاح کا اخراج ۔ پیٹ کاتنا اور ریاح رات کے وقت شدید۔ڈکار آنے اور ریاح کے اخراج سے پیٹ کے تنا میں کمی ۔
چائنا : ریاح ، ڈکار جسکے ساتھ کڑوا سا پانی حلق کو چڑہے ۔ پیٹ کے تنا میں ڈکار آنے سے ریلیف نہ ہو ۔ حرکت اور دہرا ہونے سے افاقہ۔
لائکو پوڈیم: پیٹ میں گیس گڑ گڑائے ۔ اور انتریوں میں ادھر ادھر تنا۔
نکسوامیکا: چڑچڑے اور سڑیل ، جلد غصے میں آجانے والے لوگ بار بار پاخانے کی حاجت لیکن ہر بار تھوری سی مقدار میں پاخانہ خارج ہوتا ہے۔ پیٹ میں بے آرامی ،ریاح اور تشنجی درد۔

No comments:

Post a Comment