Sunday, 19 March 2017

لائکو پوڈیم - پارٹ6



لائکو پوڈیم (پارٹ ۔ 6 )
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
شادی کے بعد بھی ہم دیکھتے ہیں کہ لائکو بال بچوں کی ذمہ داریوں سے جلد ہی اکتا جاتے ہیں، انہیں چھوڑ چھاڑ کر بھاگ جانا چاہتے ہیں ، بیوی تک سے اکتا جاتے ہیں، انہیں اسمیں کوئی کشش نظر نہیں آتی۔
جذباتی طور پر چڑ چڑے، ضدی، اکھڑ مزاج ، اور خود سر ہوتے ہیں، کام کاج کرتے کوئی نہیں، نہ کوئی ذمہ داری نباہتے ہیں ، باتیں زیادہ بناتے ہیں، دوسروں پر تنقیدکرتے ہیں حکم چلاتے ہیں۔ انکا رویہ دوسروں کے لیے خاصا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اہل خانہ انکی برہمی سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ تاہم لائکو پودیم گھر سے باہر خاصے شائستہ مزاج، سلجھے ہوئے اور مہذب دکھائی دیتے ہیں، اس طرح انکا احساس کمتری چھپا رہتا ہے، ذہین ہوتے ہیں باتیں بری بڑی کرتے ہیں اسلیے معاشرے میں ایک مقام بنا لیتے ہین۔ لائکو پوڈیم بڑی اچھی منصوبہ بندی کر لیتے ہین۔لیکن عملی طور پر اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے جس ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے وہ انمیں نہیں ہوتی۔ انکا مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ کسی راہ پر چل پڑتے ہیں تو راستے کی کٹھنائیاں انکا دم خم ختم کردیتی ہین۔ وہ بہترین منصوبہ بنائے گا اسکے حق میں بڑے بڑ ے دلائل دے گا لیکن اگر اسی کو اسے عملی جامہ پہنانے کی ذمہ داری سونپیں تو جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گا۔ عموماً وہ ایسے پرو فیشنز میں جاتے ہیں جہاں انپر براہ راست کم سے کم ذمہ داریاں ہوں۔ مثلاً واعظ خطیب، ٹیچر، لیکچرار، وکیل، پروفیسرز، پولیس آفیسرز، وغیرہ
لائکو کے سونے کا انداز بھی منفرد ہے، گہری نیند میں بھی انکی آنکھیں نیم وا رہتی ہیں، نیند اکثر بے چین ہوتی ہے، پر خوف خواب عموماً حادثات کے ۔

No comments:

Post a Comment