Sunday, 19 March 2017

لائکو پوڈیم - پارٹ5



لائکو پوڈیم (پارٹ ۔ 5 )
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
بیماری میں اگر چہ وہ گھبرائے ہوئے اور فکر مند ہوتے ہیں۔ اور دوسروں کی توجہ کے از حد طالب ۔ اسکے باوجود ازحد چڑ چڑ ے، سڑیل اور بد مزاج ہو جاتے ہیں۔ انہی افراد پر برستے رہتے ہیں جو انکی خاطر داری میں مصروف ہوتے ہیں۔ ا ن پر حکم چلاتے ہیں، ذرا ذرا سی بات پر غصے
کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ چاہتے ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔ آلات ہضم کی خرابیاں، جگر، گردوں اور، نظام تنفس کے امراض لائکو کے حلقہ اثر میں شامل ہیں۔آلات ہضم اور جگر لائکو کا سب سے کمزور حصہ ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ کہ ہر بیماری وہ ذہنی ہو جذباتی یا جسمانی اسکا اثر فوراً انہی اعضاء میں ظاہر ہوتا ہے۔ سب سے عام خرابی جو ہمیں نمایاں نظر آتی ہے وہ اپھارہ ہے۔ ذہنی اور جسمانی، ذہنی اپھارہ یہ ہے کہ لائکو پوڈیم اپنی صلاحیتوں اور خوبیوں کو بہت بڑہا چڑہا کر بیان کرتا ہے، وہ یہ کرسکتا ہے وہ کر سکتا ہے اسمیں بڑی صلاحیتیں اور کمال ہیں۔ لیکن عملی طور پر وہ بہت کمزور ثابت ہوتے ہیں۔ دوسرا اپھارہ پیٹ کا ہے ذرا سا کھانے سے پیٹ پھول جاتا ہے مریض کے لیے کھانے کی گنجائش ہی نہیں رہتی اسکی اشتہا ہی مر جاتی ہے، خصوصاً پانی یا کوئی بھی لیکوئڈ چیز پینے سے اپھار لائکو کا امتیازی نشان ہے۔ قبض،پاخانہ عموماً سخت، یا بار بار نامکمل اجابت، پاخانہ کیسا بھی ہو ہمیشہ اجابت غیر تسلی بخش ہوتی ہے، مقعد اور سفنکٹر کے سکیڑ کی وجہ سے کبھی بافراغت اجابت نہیں ہوتی۔
ذائقہ ترش یا ترشی مائل کڑوا، رہتا ہے۔ زبان پر سفید میل نظر آتی ہے، کھٹے ڈکار اور غذا کی نالی میں جلن زیر ناف چھوٹی آنت میں نفخ رہنا لائکو کی نمایاں علا مات ہیں۔
نوجوانی میں، جنسی خواہش شدید ہوتی ہے خصوصاً لڑکوں میں، تاہم پلا ٹینا سے کہیں کم، اکثر لڑکے مشت زنی اور اگلام بازی کی طرف مائل ہو جاتے ہیں، جوانی اور عشق معاشقے کا چولی دامن کا ساتھ ہے، لائکو کبھی بھی وفادار ، جان نثار اور سچا عاشق ثابت نہیں ہوتا۔کیونکہ یہ کم دینے اور زیادہ لینے کا قائل ہوتا ہے۔وہ کوئی مشقت اٹھائے بغیر لطف اندوز ہونا چاہتا ہے۔ اسلیے سچی محبت کم اور فلرٹ زیادہ کرتے ہین۔ ویسے بھی لایکو کے لیے کسی ایک پر اکتفا کرنا خاصا تکلیف دہ ہوتا ہے، لائکو ہمیشہ شادی سے کتراتا ہے، اس معاملے میں وہ شیخ رشید ہوتا ہے، جس نے ایک انٹر ویو میں شادی کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب مارکیٹ میں دودھ عام ملتا ہو تو بھینس پالنے کے جھنجٹ میں پڑنے کا فائدہ۔ لائکو ہمیشہ ذمہ داریون سے کتراتا ہے۔ اگر اسپر ذمہ داری آن پڑے تو بہت جلد ہمت ہار دیتا ہے اسے گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔وہ اندر سے بہت کمزور ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment