Sunday 19 March 2017

لائکوپوڈیم -پارٹ2



 
لائکو پوڈیم ۔ پارٹ2
بوڑہے اور تھکے ماندے افراد، تمام جسمانی افعال میں کمزوری اور سستی۔ بیماری ختم ہو جانے کے باوجود کمزوری نہیں جاتی بلکہ بڑہتی جاتی ہے۔ ۔ نہائت تکلیف دہ قبض، کئی کئی دن تک پاخانے کی حاجت نہیں ہوتی گو کہ امعائے مستقیم فضلے سے بھری رہتی ہے مگر حاجت نہیں ہو تہ انتڑیون کی بے حسی اوربے حرکتی، سخت، چھوٹے چھوٹے سدے۔ پاخانے کے بعد شدید کمزوری۔ مثانے میں کمزوری، پیشاب زور لگانے سے اور آہستہ آہستہ اترتا ہے، پیشاب گدلا اور سرخ ریت کی آمیزش لیے ہوئے۔
لائکو پودیم ان ادویات میں اہم ترین دوا ہے جنمیں رات کو بکثرت پیشاب آتا ہے۔ حالانکہ دن میں پیشاب کی حاجت معمول پر رہتی ہے۔
نامردی کی ادویات میں سے اہم ترین دوا ہے۔ لائکو پوڈیم رحم میں خشکی پیدا کرتا ہے اور اسے دور بھی کرتا ہے۔ خشکی کی وجہ سے مباشرت تکلیف دہ، مباشرت کے وقت اور بعد میں رحم میں جلن۔ اسمیں ماہواری کی گڑ بڑ بھی پائی جاتی ہے، کئی کئی ماہ بندش حیض، جھریاں پڑ جاتی ہیں اور صحت گرنے لگتی ہے، بدن پیلا اور کمزور، ظاہر ہوتا ہے کہ ماہواری کے لیے اسکے بدن میں طاقت ہی نہیں یہ ان نو جوان لڑکیوں کے لیے مفید ہے جنہیں بالغ ہونے پر بھی ماہواری نہیں آتی۔ چھاتیاں نہیں بڑہتیں، خصیۃ الرحم اپنا کام سر انجام نہیں دیتے یعنی بلوغت کے آثار نضر نہیں آتے۔ اگر علامات موافق ہوں تو نسوانیت بڑہنے لگے گی اسمیں اعضاء کی نشوو نما کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اور اسکی اس باری میں کلکیریا اور فاسفورس سے زبر دست مشابہت ہے، رحم کی راہ سے ہوا خارج ہوتی ہے۔
بڑہاپے میں غیر معمولی کمزور اور صحت کی تباہی ساٹھ سال کا بوڑہا اسی سال کا نظر آئے۔

No comments:

Post a Comment