Sunday 19 March 2017

لائکوپوڈیم - پارٹ1





 لائکو پوڈیم (پارٹ۔1)
تحریر و ترتیب :ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
چند لقمے کھاتے ہی گلے تک بھر جانے کا احساس۔ کھانے کے بعد پیٹ ہوا سے بھر جاتا ہے، ڈکار آنے سے وقتی آرام۔ کھانے کے فوراً بعد صفراوی قے، قہوے کی تلچھٹ یا کالے رنگ کی سیاہی جیسی قے،۔پتے کی تکالیف، پتھری کو نرم کرکے گھلا دیتی ہے۔ لائکو کو ہمیشہ ڈکار آتے رہتے ہیں، عموماً تیز اور ترش حلق میں جلن پیدا کرنے والے ڈکار۔جب پیٹ میں اس طرح ہوا بھر جاتی ہے تو مریض کے جسم میں عصبیت بڑھ جاتی ہے، اور وہ شور و غل برداشت نہیں کر سکتا۔ کاغذ کی کڑ کڑاہٹ، گھنٹہ بجنے یا دروازہ بند ہونے کی آواز سے وہ کانپ اٹھتا ہے۔ اور غشی آجاتی ہے جیسا کہ انٹم کروڈ، بوریکس اور نیٹرم میور میں ہوتا ہے۔ اس میں ہر بات ناگوار گذرتی ہے۔ ذرا ذرا سی بات پر ناراضگی اور تکلیف ہوتی ہے۔ ذہنی طور پر مریض تھکا ماندہ، ذہنی تکان، پرانی تکان، بھلکڑ، کوئی نیا کام سر انجام سر انجام دینے سے پہلو تہی کرنا، کوئی نیا پیشہ اختیار کرنے سے جھجک، اپنے ہی کام سے نفرت۔ ڈرتا ہے کہ کچھ ہونے والا ہے، جیسے وہ کچھ بھول گیا ہے۔ بھیڑ میں جانے سے ہمیشہ ڈرتا ہے۔ مگر اسکے باوجود تنہائی سے بھی ڈرتا ہے۔ اکثر پیشہ ور لوگ مثلاً وکیل اور وزیر وغیرہ مجمع میں آنے سے ڈرتے ہیں اس میں وہ اپنی کو تاہی محسوس کرتے ہیں اپنا کام سرت انجام دینے کی نا اہلیت محسوس کرتے ہیں۔ خواہ اسے وہ برسوں سے ہی سر انجام دیتے کیوں نہ آرہے ہون ایک وکیل عدالت مین پیش ہونے سے ہی کتراتا ہے وہ وقت پر عدالت میں پیش ہونے سے ٹال مٹول کرے گا جان بوجھ کر وقت ٹالنے کی کو شش کرے گا تا وقتیکہ اسے مجبوراً جانا نہ پڑے۔ اسے اندیشہ رہتا ہے کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام نہیں دے پائے گا۔ بھول جائے گا، مگر جب وہ حقیقی طور پر عدالت میں پہنچ جاتا ہے تو اپنے کام کو بڑی کامیابی اور خوبی سے سر انجام دیتا ہے۔ یہ علامت سلیشیا میں بھی پائی جاتی ہے۔ یہ خوف اور اندیشہ جتنا ان دو ادویات میں پایا جاتا ہے اتنا کسی دوا میں نہیں ملتا۔ مریض بیٹھا بیٹھا کڑہتا رہتا ہے۔اکثر احباب سے مل بیٹھنے سے احتراز کرتا ہے۔ مگر اسکے باوجود وہ تنہائی سے بھی ڈرتا ہے۔ آدمیون سے بھی ڈرتا ہے اور تنہائے سے بھی چڑ چڑا پن اور اداسی۔خواتین میں بھی یہ علامت ملتی ہے، انہی لوگون میں خوش رہتی ہے جو اکثر اسکے آس پاس رہتے ہیں۔ نئے افراد خواہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ان سے بھی کتراتی ہے۔ تنہائی بھی پسند نہیں، چاہتی ہے کہ کچھ لوگ آس پاس رہیں لیکن اسکے پاس جمگھٹا نہ ہو،وہ یہ بھی پسند نہیں کرتی کہ کوئی اس سے بات چیت کرے یا اسے کوئی کام کہے۔ محنت کرنا پسند نہیں کرتی تاہم کام کاج سے طبیعت بہتر رہتی ہے، اکثر کم گو اور تنہا رہنا پسند کرتی ہے۔ لائکو بھرے گھر کے کسی کمرے میں اکیلا پسند کرتے ہیں۔
جذباتی، حساس، شکر گذاری سے دل بھر آتا ہے۔ یہ حقیقی معنوں میں انسان کے زندہ رہنے کی خواہش کو مار دیتی ہے، خود اعتمادی کی کمی، انسانوں سے نفرت اپنے بال بچوں سے بیزاری، شکی مزاج، عیب جو، دوسروں کی غلطیاں تلاش کرتا رہتا ہے۔ کمزور اور دبلے پتلے اکثر سر درد میں مبتلا رہنے والے لڑکے، خصوصاً سردی لگنے سے سر میں اجتماؑ خون سے سر درد۔ د بلا پن، خشک کھانسی اور دبلا پن، نمونیہ اور برونکائٹس کے بعد
مسلسل خشک کھانسی اور دبلا پن، زکام لگنے کا رجحان۔ (جاری ہے)

No comments:

Post a Comment