Sunday 19 March 2017

جنرل پریکٹس



جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کی ادویات ۔ 15
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
مزمن ورم جگر :۔جگر میں بوجھ اور دکھن، داہنی کروٹ لیٹنے سے افاقہ، بائیں جانب لیٹنے سے جگر میں کھنچاؤ محسوس ہو، معدے میں بھاری پن، فم معدے میں دکھن، کلیجہ بیٹھنا۔ صبح کے وقت ذائقہ ترش یا کڑوا ۔ پاخانہ عموماً سخت۔، اعضاء اور جوڑوں میں دردیں، بے چینی، کمزوری، تھکن اور سستی چھائی رہتی ہے، مریض لیٹے رہنا چاہتاہے ۔ گرمی ناقابل برداشت، ٹھنڈی ہوا سے بہتر محسوس کرتا ہے، جسمانی اور ذہنی مشقت کے ناقابل ۔ ٹیلیا 30 ۔
کمزوری، تھکن لیٹے رہنے کی خواہش چڑ چڑا پن نکس، برائی اونیا اور ٹیلیا میں مشترک ہے نکس میں ۔ نکس میں مریض ماؤفہ جانب لیٹ نہیں سکتا، برائی اونیا میں ہر حرکت پر مقام ماؤف میں درد ہو تا ہے، ٹیلیا میں مریض ماؤفہ جانب لیٹتا ہے صرف گہری اور لمبی سانس لینے سے جگر میں درد ہو تی ہے، ٹیلیا میں پاخانہ خشک اور سخت ہو تا ہے لیکن چھوٹے چھوٹے سدوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ برائی اونیا میں سدے بڑے ہوتے ہیں ۔ٹیلیا کے مریض چڑ چڑے اور سست الوجود ھوتے ہیں۔ شور سے حد درجہ ذکی الحس ،آواز کا تائر دیر تک ذہن پر چھایا رہتا ہے، یاد داشت بہت کمزور ہوتی ہے، ذہنی پریشانی اور پراگندگی نمایاں ہو تی ہے مریض کے لیے بات کو سمجھنا دشوار ہوتا ہے، اسے دماغ پر خاصا زور دینا پڑتا ہے۔ نام بھول جاتے ہیں، چیزیں اور روز مرہ کے کام بھول جاتے ہیں، مریض پر سستی اور کاہلی چھائی رہتی ہے۔ کام کاج سے نفرت ہوتی ہے، مریض ہر وقت لیتے رہنا چاہتا ہے۔بھوک زیادہ لگتی ہے مریض کو کھٹی اور تیز مرچ اور مصالحہ والی اشیا اچھی لگتی ہیں، ذائقہ کڑوا رہتا ہے، کھانے کے فوراً بعد معدے میں بے آرامی بوجھ اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے کھٹے کڑوے ڈکار آتے ہیں۔ ٹیلیا

No comments:

Post a Comment