Saturday, 18 March 2017

انا کا رڈ یم



انا کارڈیم (پارٹ-3 )
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان

انا کارڈیم کے مریض سرد مزاج ہوتے ہیں ۔ سردی کی لہروں سے حد درجہ حساس ۔ اسلیے باہر کے سرد ماحول کے بجائے کمرے کے اندر کا گرم ماحول انکے لیے آرام دہ ہوتا ہے ۔ البتہ کھلی دھوپ انہیں بہت آرام اور سکون دیتی ہے ۔ ایک اور علامت ریکٹم کے سپازم کی صورت میں انا کارڈیم میں نمایاں ملے گی انہیں یکدم پاخانے کی حاجت ہوگی ، لیکن پاخانہ کے لیے بیٹھنے پر اجابت نہیں ہوتی ، پاخانہ خواہ نرم ہو مشکل سے خارج ہوتا ہے ۔ لگتا ہے کہ اوپر سے پاخانے کا پریشر تو ہے لیکن مقعد میں ڈات لگی ہوئی ہے جسکے باعث پاخانہ خارج نہیں ہوتا ۔ انا کارڈیم کے مریضوں کو رفع حاجت میں خاصی دقت اور وقت لگتا ہے ۔بادی بواسیر میں اسی علامت پر تجویز کی جاتی ہے ۔ پیٹ کے مقامی درد ہمیشہ گرم غذا اور گرم مشروبات سے کم ہو جاتے ہیں ۔ گو کہ ہر قسم کی غذا سے معدے کی تکلیف میں افاقہ عمومی کیفیت ہے ، سوائے ٹھنڈی غذا کے ۔
ڈاٹ لگے ہونے کا احساس ۔ کس کر بندھے ہونے کا احساس ، انا کارڈیم کی مخصوص کیفیت ہے ۔ یہ احساس جسم کے کسی حصے میں بھی ہو سکتا ہے۔ مثلاً خشک زکام میں یہ احساس ناک میں ہوگا ، ثقل سماعت میں یہ احساس کان میں قبض کی صورت میں مقعد میں ۔ اسی طرح کس کر بندھے ہونے کا احساس ، کمر ، بازں ، گھٹنوںوغیرہ میں ملتا ہے ( تفصیل کیلیے دیکھیے میٹیریا میڈیکا یا ریپرٹری) ۔ شدید جنسی کمزوری ، پیشاب پاخانہ کرتے وقت لیسدار قطرے نکلتے ہیں ۔ رات کو احتلام ۔ احتلام ہمیشہ کچی نیند میں ہوا کرتا ہے ، عموماً شہوانی خوابوں کے ساتھ ۔ لیکن انا کارڈیم میں مریض کو احتلام کا پتہ ہی نہین چلتا ۔یہ شدید کمزوری کی حالت ہے ۔ نیٹرم میور کی مانند ہاتھوں پر مسے ۔ ایکزیما ، کوڑھ یا چھالے نما ابھار جنمیں پیلی رطوبت ہوتی ہے ، اسکے ساتھ جلن اور شدید خارش۔رسٹاکس اور انا کارڈیم کے جلدی ابھاروں میں خاصی مماثلت رکھتے ہیں۔ خود کشی کا رجحان بہت سی ادویات کی طرح اس دوا میں بھی ہے ۔ خصوصیت یہ ہے کہ انا کارڈیم خود کو گولی مار کر ہلاک کرنا چاہتا ہے ۔
کلارک نے کلینیکل سمپٹمز میں حسب ذیل امراض کا ذکر کیا ہے ۔
Alcoholism. Apoplexy. Brain-fag. Constipation. Cough. Debility.
Dysmenorrhoea, Dyspepsia. Eczema. Elephantiasis. Examination funk. hemorrhoids. Headache.Heart, affections of. Hypochondriasis. Hysteria. Insanity. Memory, loss of.Mental weakness. Nervous aliments. Palpitation. Paralysis. Pemphigus Rheumatism. Self-abuse. Skin, disease of. Smell, illusions of. Spine, affections of. Stiff-neck. Vomiting of pregnancy. Whooping-cough. Warts. Writer's cramp.
کتابیات: میٹیریا میڈیکا (ولیم بورک) کینٹ لیکچرز ( جے ۔ ٹی کینٹ) کلارک ڈکشنری ، کریکٹر سٹیک میٹیریا میڈیکا ( داس گپتا ) کی نوٹس اینڈ ریڈ لائن سمپٹمز(ایڈولف وون لپّی) کوئک بیڈ سائید پریسکرائبر ( جے این شنگل) ڈائی جسٹو ڈرگز ۰( ڈوگلس ایم بور لینڈ) ۔

No comments:

Post a Comment