Saturday, 18 March 2017

فاسفورس



   فاسفورس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر و ترتیب: ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
اہم ترین علامات:
خوف: اندھیرا، تنہائی، موت، طوفان، جن بھوت، کیڑے مکوڑوں کا خوف۔ اینگزائٹی، صحت، اور بیماری کے بارے میں۔
عمومیات: لمبا دبلا پتلا ، صاف رنگت اور ہلکے رنگ کے باریک بالوں والا، بھوک ناقابل برداشت، طاقت سلب کرلینے والی۔ عموماً سرد مزاجی , ، بسا اوقات گرم مزاج۔ تاریکی میں ہمیشہ علامات بڑہتی ہیں (خوف، اندیشے اضطراب وغیرہ)
سر، چہرہ: چکر اوپر دیکھنے سے اضافہ، نکسیر، مسوڑہوں سے جریان خون۔خون میں جمنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔خون کا مسلسل رساؤ۔
نظام انہضام: معدہ و امعا: معدے میں جلندار درد، کمی ٹھنڈے مشروبات سے، پانی جونہی گرم ہوتا ہے قے ہو جاتا ہے۔
خواہش، نفرت: نمک مرچ مصالحے، آئس کریم، چاکلیٹ، گوشت، مرغن اشیاء، مچھلی، ٹھنڈا دودھ، لیمن سوڈا مرغوب ہیں
جبکہ مچھلی، اندے، فروٹ، گوشت، لیمن سوڈا ناپسند۔
بھوک بے تحاشا لگتی ہے ، بسا اوقات رات کو اٹھ اٹھ کر کھاتا ہے۔ لیکن وزن نہین بڑہتا نہ جسم بھرتا ہے۔
چھاتی: سردی کا اثر فوراً چھاتی پر ہوتا ہے۔برونکائٹس، خون تھوکنا۔دھڑکن، عموماً بائیں جانب لیٹنے سے۔
آلات تناسل: جنسی رغبت زیادہ۔ کثرت حیض، کلاٹ نہیں ہوتے۔ فائبرائیڈز ٹیومر۔ اوورین سسٹ
اعضاء حرکت: صبح جاگنے پر ہاتھ سن ہوتے ہیں۔مھنت مشقت سے تھکن، اعضاء کانپنے لگتے ہین، چک پڑنے کا رجحان،
نیند: داہنی کروٹ سوتا ہے، رات بھر کی نیند ہشاش بشاش کر دیتی ہے۔
فاسفورس میٹیریا میڈیکا کی نہائت دلچسپ دوا ہے۔ فاسفورس کھلی شخصیت ہے۔ ظاہر و باطن میں کچھ فرق نہیں۔ اوپن پرسنیلٹی۔
کوئی حدود و قیود نہیں۔ کچھ نہیں چھپاتا۔ دوسروں کو متاثر کرتا ہے اور متاثر ہوتا ہے۔ رنجش اور کینہ نہیں رکھتا۔
اسکا معاملہ رات گئی بات گئی والا ہوتا ہے۔نہا ئت ہمدرد اور زندہ دل ہوتا ہے۔ دوسروں کے دکھ درد اور مصیبت کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتا ہے۔ اپنی مصروفیات ، نفع نقصان بھول کر مدد پر آمادہ ہو جائے گا۔ مثلاً سڑک پر ایک حادثہ ہو جاتا ہے، لوگ دیکھتے ہیں اظہار افسوس کرتے ہیں ، اور بس ! جبکہ فاسفورس وہ لوگ ہوتے ہیں جنکا نہ حادثے سے کوئی تعلق ہوتا ہے نہ متاٗثرہ شخص سے کوئی شنا سائی پھر بھی وہ دل تھام کر رہجاتا ہے۔ زخمی کو اٹھاتا ہے ہاسپٹل لے جاتا ہے، اسکی دیکھ بھال کرتا ہے جیسے وہ کوئی اسکا بہت قریبی ہو۔ اس دوران وہ اپنے ضروری کام بھی نظر انداز کر دے گا۔ ایک سٹوڈنٹ کسی دوسرے کو نقل کروانے میں اتنا مصروف ہو جاتا ہے کہ اپنا پرچہ ادھورا رہجاتا ہے۔ ایک خاتون اپنی پڑوسن کی تیمار داری میں اتنا محو ہو جاتی ہے کہ اپنے گھر کے کام کاج ادھورے رہجاتے ہیں۔ آپ یوں کہیے کہ جو لوگ رفاہی اور فلاحی کاموں میں
اپنی ذات کو بھی فراموش کردیتے ہیں انمیں سے اکثر فاسفورس ہوتے ہیں۔
فاسفورس خاصے زندہ دل ہوتے ہیں۔ جہاں دوسروں کو اپنی نفاست پسندی، خوش مزاجی،ملنساری اور ھمدردانہ اور مخلصانہ رویے سے متاثر کرتے ہیں،اسی شدت سے دوسروں سے متاثر بھی ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بہت جلد گرفتار محبت ہوجاتا ہے۔
لیکن اسے پیکر وفا نہ سمجھ لیں۔
فاسفورس وفا کے معاملے میں ایویں ہی ہے۔ فاسفورس اور پلسٹیلا دوسروں کی باتوں میں بہت جلد آجاتے ہیں۔ بہت جلد دوسروں پر اعتبار کر لیتے ہیں۔ اس لیے انکے تعلقات دانشمندی پر استوار نہیں ہوتے۔ فاسفورس ویسے بھی نہائت شہوت پرست ہے۔ اسمیں جنسی نمائش کا جذبہ بھی بہت ہوتا ہے۔۔ یہ زنا کاری کا از حد رجحان رکھتے ہیں۔دوسروں کی بیوفائی کا دکھ نہیں پالتے بہت جلد بھول جاتے ہیں۔ پیٹ کے ہلکے ہوتے ہیں۔یہ اپنے پرسنل معاملات بھی راز میں نہیں رکھ سکتے۔ اسلیے انہیں کبھی بھی اپنا گہرا رازدار نہ بنائیں۔
فاسفورس کی شخصیت میں حد درجہ انتشار ہے۔ یہ بہت جلد بکھر جاتا ہے۔ فاسفورس کو آپ کھلی ہوا میں رکھیں فوراً شعلے کی طرح جل بجھے گا۔ یہی خاصیت فاسفورس کی شخصیت میں ملتی ہے۔بہت جلد دوسروں کی طرف مائل ہو جائے گا اسے جذبات پر قابو نہیں ہوتا۔ معمولی زخموں سے مسلسل جریان خون ہوگا، بہت جلد ڈر جائے گا۔ کھٹکے سے چونک اٹھے گا۔ دماغی طور پر بہت جلد انتشار کا شکار ہو جائے گا۔ بیماری کا خوف اس پر سوار ہو جائے گا۔ لیکن معالج کی یقین دہانی کا فوری اثر قبول کرتے ہوئے ذہن صاف کرلیتا ہے۔ لیکن مزمن بیماریوں میں الٹ ہوتا ہے۔ اب کوئی یقین دہانی اثر نہیں کرتی۔


No comments:

Post a Comment